واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے حماس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی خبر قرار دیا ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور غزہ میں جاری لڑائی کا خاتمہ ہو گا.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ٹروتھ“ پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے یہ تاریخی خبر ممکن ہوئی.

(جاری ہے)

انہوں نے قیدی کی رہائی کو نیک نیتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ قدم اس خون ریز تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا صدر ٹرمپ نے تمام ثالثوں خصوصاً مصر اور قطر کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس رہائی میں کردار ادا کیا. یادرہے کہ گزشتہ روز حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کرے گی یہ اعلان ان اطلاعات کے فوراً بعد سامنے آیا جن کے مطابق حماس کے کچھ راہنماﺅں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کی جس میں جنگ بندی اور غزہ میں امدادی سامان کے داخلے جیسے امور زیر بحث آئے.

حماس کے وفد کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی اور امریکی شہریت رکھنے والے فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد جنگ بندی، سرحدی راہ داریوں کا کھولا جانا اور غزہ کے عوام تک امداد اور راحت رسانی پہنچانا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس فوری اور بھرپور مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی امریکی فوجی کی رہائی منگل کے روز عمل میں آئے گی مصر اور قطر نے بھی حماس کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نیک نیتی کی علامت اور ایک ایسا مثبت قدم ہے جو فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دے گا.

دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قیدی کی رہائی جنگ بندی، دیگر قیدیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی اور غزہ میں امداد کے بلا تعطل داخلے کو ممکن بنانے کے لیے اہم موقع ہے تاکہ اس علاقے میں انسانی بحران کا تدارک کیا جا سکے اس ضمن میں امریکی خصوصی ایلچی، ایڈم بوہلر، نے حماس کے اس فیصلے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم دیگر چار امریکی شہریوں کی باقیات بھی حوالے کرے دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو اطلاع دی ہے کہ یہ غیر مشروط اقدام حماس کی جانب سے نیک نیتی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے توقع ہے کہ اس اقدام سے مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی فوجی کی رہائی حماس کے اور غزہ کہا کہ

پڑھیں:

حماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈال دے تو غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں، بلکہ اسے آزاد کرانا ہے۔ ان کے مطابق غزہ کا کنٹرول نہ تو حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کو ملنا چاہیے۔
اسرائیل کا مقصد: حماس کا خاتمہ اور غزہ کا غیر فوجی انتظام
وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا بنیادی مقصد حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔ ان کے مطابق غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول غیر اسرائیلی انتظامیہ کو سونپا جائے گا تاکہ علاقے میں امن قائم کیا جا سکے۔

جنگ کا خاتمہ: حماس کا ہتھیار ڈالنا ضروری
نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا تیز ترین اور مؤثر طریقہ یہی ہے کہ حماس ہتھیار ڈال دے۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کو بھی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ عالمی برادری کو سچائی سے آگاہ کیا جا سکے۔
  عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا شدید ردعمل
دوسری جانب عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارتی کمیٹی نے اسرائیلی منصوبے کو خطرناک اشتعال انگیزی، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور غیر قانونی قبضہ قرار دیتے ہوئے اسے طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی مجرمانہ کوشش کہا۔ کمیٹی نے اس اقدام کو عالمی قراردادوں کے خلاف قرار دیا، جو اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے منافی ہیں۔
یہ صورتحال غزہ میں انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس پر شدید تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ عالمی برادری کے لیے یہ سوال اہم بن چکا ہے کہ آیا اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اقدامات غزہ میں امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کا بڑا فیصلہ: اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
  • غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے نیتن یاہو کا ٹرمپ کو فون
  • حماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
  • جرمن چانسلر کا غزہ میں فوجی امداد نہ دینے کا اعلان
  • ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مشیر بو ہائنز کا استعفیٰ، نجی شعبے میں واپسی کا اعلان
  • آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع کا خاتمہ تاریخی کامیابی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے اہم ملاقات کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • سب سے بڑا منشیات فروش؛ ٹرمپ کا وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان