شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب؛ بوکھلاہٹ صاف ظاہر تھی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان سے بدترین جنگی شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی شکست خوردہ، مایوس اور تھکے ہوئے لیڈر نظر آئے۔
بھارتی وزیراعظم کا یہ خطاب ملک بھر میں براہ راست دکھایا گیا لیکن اس خطاب سے بھارتی قوم اور افواج کے مورال مزید ڈاؤن ہوگئے۔
مودی اس خطاب میں اپنی قوم کے سامنے فتح کا ناٹک بھی نہ کرسکے کیوں سوشل میڈیا اور عالمی صحافیوں نے پہلے بھارتی فوج کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔
بھارتی وزیراعظم کے پاس اپنی قوم کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد اور کامیابی ایک ادنیٰ سی بھی نظیر تو تھی نہیں اس لیے پاکستان پر روایتی الزامات کو دہراتے رہے۔
بھارتی قوم اور وہاں صحافی اس بات کا انتظار ہی کرتے رہے کہ پردھان منتری جی پہلگام واقعے میں پاکستان کو گھسیٹنے کی ناکام کوشش پر کوئی ٹھوس ثبوت لائیں گے۔
تاہم نریندر مودی کے غرور و تکبر کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی اس لیے محض الزامات اور دھونس دھمکیوں سے کام چلاتے رہے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت بھارت کے تاجروں، بزنس مین، معزز شخصیات اور سابق فوجی افسران نے وزیراعظم مودی کے خطاب کو مایوس کن قرار دیا۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس جنگ سے متعلق مکمل سچ کے ساتھ اسمبلی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی قوم
پڑھیں:
اترکاشی سانحہ: مودی راج کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی ناکام کوشش
اترکاشی سانحے پر بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔
بھارت میں پیش آنے والے تمام سانحات میں مودی حکومت کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے اور اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعووں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔
بھارتی جریدے منٹ کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی اترکاشی جیسے سانحات کی شدت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے۔
5 دن گزرنے کے باوجود لاپتا اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ حادثہ ناقص انفرا اسٹرکچر اور حکومتی بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارتی فوجیوں کی موت کے باوجود مودی سرکار اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے اور جھوٹا امیج سنوارنے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب گودی میڈیا بھی فوجی نقصانات چھپا کر مودی راج کے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ قدرتی آفت میں فوجی ہلاکتیں چھپانا مودی راج کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ آپریشن ہو یا قدرتی آفات، مودی سرکار اپنے فوجیوں کی موت کی خبر چھپا کر ان کی توہین کر رہی ہے۔