بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، آئی ایس پی آر نے بھارت کے اندر تباہی بھی ثبوت کے ساتھ پیش کر دی، بھارتی ترجمان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کا بھرپور دفاع کرنے پر پوری قوم کو اپنی فورسز پر فخر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ پاک فوج نے میدان اور بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا کا میدان سنبھال رکھا تھا۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کا عالمی سطح پر بیا نیا بنانے میں بلاول بھٹو زرداری کامیاب رہے، پاکستان نے بھارت کو ہر سطح پر وہ رسوا کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ خطے میں اجارہ داری کا بھارتی کاخواب ملیا میٹ ہوگیا ہے، دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کررہی ہے جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے اس کی سیاسی و عسکری قیادت دشمن کے سامنے مضبوط اور متحد ہیں۔ نہوںنے کہاکہ بھارتی جارحیت نے قوم کو بھی ایک مضبوط قوم اور یکجا کردیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی سطح پر شازیہ مری نے کہاکہ
پڑھیں:
پنک اسکوٹی سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری—ویڈیو گریبچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کروا رہے ہیں، پنک اسکوٹی سروس سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی، سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کو یہ سہولت دی ہے۔
کراچی میں پنک اسکوٹی خواتین میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پہلا شہر ہے جہاں پنک بس کا منصوبہ شروع کیا، ہم الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا رہے ہیں، صوبے کی خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے، پیپلز پارٹی اس ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک، معیشت، معاشرے کی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، انٹرنیشنل فوڈ چین نے ہماری بہت معاونت کی، پنک اسکوٹی منصوبے کو سپورٹ پر پرائیوٹ فوڈ چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پرائیوٹ سیکٹر سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک کرے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تھرکول سے ہم معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، ہم تھرپارکر میں معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، جلد پنک ٹیکسی منصوبے کی تقریب میں شریک ہوں گا، پنک ٹیکسی اسکیم سے روزگار اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پورے صوبے میں عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پہلی بار ملک میں پنک بس سروس متعارف کرائی، پیپلز پارٹی ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے، اگر خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں تو ملک اور معاشرے میں ترقی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک بھی ہیں جو خواتین کے حقوق پر پابندی لگا رہے ہیں، سندھ حکومت خواتین کو ہر لحاظ سے موقع فراہم کرنا چاہتی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر انقلاب لائے ہیں، سندھ کے چھوٹے کسانوں اور زمین داروں کی بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے مالی مدد کریں گے۔
تقریب کے دوران ہال میں خواتین نے پنک اسکوٹیز چلائیں، جس پر حاضرین نے انہیں داد دی۔