پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی, جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افغانستان میں طالبان حکومت نے شطرنج پر پابندی عائد کر دی
کابل: طالبان حکومت نے افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھیل جوا کھیلنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، جب تک شریعت کے تقاضے پورے نہیں ہوتے شطرنج کے کھیل کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت افغانستان میں شطرنج سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور افغانستان شطرنج فیڈریشن کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔
طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اگست 2021 سے اب تک کئی کھیلوں پر مختلف وجوہات کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں خاص طور پر خواتین کی کھیلوں میں شرکت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
شطرنج وہ تازہ ترین کھیل ہے جس پر طالبان نے قدغن لگائی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال مخلوط مارشل آرٹس (MMA) کو بھی شریعت سے متصادم قرار دیکر پابندی لگا دی گئی تھی۔