City 42:
2025-05-13@18:43:45 GMT

زلزلے کے شدید جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع تھا۔ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم انہیں شدت سے محسوس کیا گیا تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور گردونواح میں بھی 4.

9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

کراچی: آج سورج تباہی مچائے گا، گرمی 40 ڈگری محسوس ہونے کا امکان

کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا مطلع صاف ہے اور تیز دھوپ کے باعث موسم نہایت گرم اور مرطوب ہو چکا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

ادھر مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ ماہرین موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • قلات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے، زمین لرز اٹھی
  • کوئٹہ اور گردونواح میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • شدید گرمی، سبی اور جیکب آباد آج ملک کے گرم ترین شہر رہے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی: آج سورج تباہی مچائے گا، گرمی 40 ڈگری محسوس ہونے کا امکان