سینیئر صحافی و اینکرپرسن آفتاب اقبال پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

آفتاب اقبال کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا حملہ کر رہا ہے اور آپ کنی کترا رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی نیوکلیئر دھمکی کی بات ہوئی ہے وہ پاکستان کی طرف سے ہوئی ہے انڈیا نے تو اس حوالے سے کبھی کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ آفتاب اقبال نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’گودی میڈیا‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا 2 کام نان اسٹاپ کیے جا رہا ہے ایک تو بھارت کی وار مشین کو دنیا کی تھڈ کلاس مشین ڈکلیئر کرنے میں لگا ہوا ہے اس سے قطع نظر کے ہمارا ایک سال کا بجٹ ان کے صرف رافیل طیاروں کا بل ہے‘۔ اور دوسرا کہہ رہا ہے کہ ’ہماری جنگی تیاری بھرپور ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح، ابرار الحق نے گانا ریلیز کردیا

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے موقع پر یکجا ہونے والی قوم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس شہر کی قوم آپ نے یکجا دیکھی ہے، ان کا کہنا تھا یکجا قوم ایسی ہوتی ہے۔ قوم تو کہہ رہی ہے کہ ہم ’نیوٹرل‘ ہیں۔

آفتاب اقبال نے کہا کہ قوم کہہ رہی ہے جس طرح آپ ہمارے ساتھ ہیں اسی طرح ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مختلف طریقوں سے گونگلو سے مٹی جھاڑ رہے ہیں کیونکہ یہ ہماری مجبوری ہے کہ ہم اپنے مخالف کا ساتھ نہیں دے سکتے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر قوم خاموش ہے اس لیے یہ کہنا کہ قوم یکجا ہے انتہائی بھونڈی دلیل ہے۔

برائے مہربانی اسے سننے کے بعد سو فیصد میرٹ پر ردعمل کا اظہار کیجئے گا۔ pic.

twitter.com/SXZymIVM8M

— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) May 12, 2025

آفتاب اقبال کے پاکستان مخالف بیان پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان پر غداری کا کیس چلائیں جرم ثابت ہونے پر انہیں چند گھنٹوں میں غداری کی سزا سنا دی جائے تاکہ انہیں سننے والوں کو تو پتہ چلے کہ ریاست کے قانون کے تحت یہ کہاں کھڑے ہیں۔

اس پر غداری کا کیس چلائیں جرم ثابت ہونے پر اسے چند گھنٹوں میں غداری کی سزا سنا دی جائے تاکہ اسے سننے والوں کو تو پتہ چلے کہ ریاست کے قانون کے تحت یہ کہاں کھڑا ہے

— S Hanif (@SHanifPak) May 13, 2025

محمد کامران نے لکھا کہ آفتاب اقبال پر غداری کا مقدمہ بننا چاہیے اور 1 ہزار سال کے لیے جیل میں ڈال دینا چاہیے ۔

@OfficialDGISPR
اس پر غداری کا مقدمہ بننا چاہیے اور ایک ہزار سال کے لئے جیل میں ڈال دینا چاہئے ۔@GovtofPakistan @GovtofPunjabPK @dpr_gob

— ® ‏Muhammad Kamran (@kamranAX) May 13, 2025

فاروق بشیر نے لکھا کہ یہ پاکستان کا غدار ہے۔

یہ پاکستان کا غدار ہے

— farooq basher (@basher_farooq) May 13, 2025

ایک صارف نے آفتاب اقبال پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دشمن سے زیادہ منافقین کا خاتمہ ضروری ہے۔

دشمن سے زیادہ منافقین کا خاتمہ ضروری ہے !!!! https://t.co/xoT42mC1LA

— ABU ZEEB (@TeamJaffar) May 13, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جب دشمن سرحد پر حملے کے لیے صف آراء تھا اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، تو آفتاب اقبال جیسے لوگ بھارت اور بھارتی رافیل طیاروں کی تعریف کرتے ملکی وحدت کو کمزور کرنے میں مصروف تھے یہ وہی سوچ ہے جو ہر قومی محاذ پر پاکستان کو ناکام دیکھنے کی خواہاں ہے۔ انہیں اچھی طرح پہچان جائیں۔

جب دشمن سرحد پر حملے کے لیے صف آراء تھا اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، تو تحریکِ انصاف سے وابستہ آفتاب اقبال جیسے بھارت اور بھارتی رافیل طیاروں کی تعریف کرتے ملکی وحدت کو کمزور کرنے میں مصروف تھے یہ وہی سوچ ہے جو ہر قومی محاذ پر پاکستان کو ناکام دیکھنے کی خواہاں… pic.twitter.com/ZC7uZ2qfq6

— Kayani (@NaeemKayaniPK) May 13, 2025

واضح رہے کہ آفتاب کچھ عرصہ قبل پاکستان سے دبئی شفٹ ہوگئے تھے، اور وہ اپنا مقبول شو خبرہار اب یوٹیوب پر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان المرصوص آفتاب اقبال پاک بھارت کشیدگی پاکستان آرمی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص ا فتاب اقبال پاک بھارت کشیدگی پاکستان ا رمی فتاب اقبال پر ا فتاب اقبال پر غداری کا پاکستان کے نے لکھا کہ کے ساتھ کے خلاف کے لیے رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

چکوال: پاک فوج کیخلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج

---فائل فوٹو

چکوال میں پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یوسف شیخ کو تھانہ سٹی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عوام کو فوج اور حساس اداروں کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • چکوال: پاک فوج کیخلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج
  • لاہور سے62 سالہ ڈاکٹرمبینہ طور پر اغواء
  • پاک،بھارت جنگ بندی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پربھارتی صارفین کی جانب سے سلمان خان کو سخت تنقید کا سامنا
  • پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میں
  • بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے: احسن اقبال
  • کل پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں: احسن اقبال
  • پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، احسن اقبال
  • جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں