مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، مودی پرپارلیمنٹ کے اندراور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ مودی کے دن گنے جاچکے۔ فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر اور دہشتگردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے مں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہونی چاہیے۔ تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تومعاہدہ کی شقوں کےمطابق دیکھنا چاہیے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے متعلق دنیا اب خود فیصلہ کرے، کمیشن بنائیں جو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ ہے الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کےخلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے بڑا نقصان اٹھایا ، پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، وزیراعظم نےخود پیشکش کی تھی کہ دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خود کئی سال سے دہشتگردی کروا رہا ہے، بھارت انٹرنیشنل دہشتگرد ہے ، بھارت کے دہشتگردی کے ثبوت کینیڈا میں بھی اور امریکا مں بھی موجود ہیں، یہ دہشگردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا ’مار دو انہیں‘، خفیہ کمانڈ سینٹر سے ائیر چیف نے خود تاریخی جوابی فضائی کارروائی کی ہدایات دیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم آپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے خواجہ ا صف
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :