اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا.

بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔انکا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا. مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے اور انکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی اور کہا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا جاچکا ہے. شہداء کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بنیان المرصوص نے بھارت کو واضح کردیا کہ اسے خطے میں موجود دوسرے ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا.معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم نے معرکہ حق میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں. مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں. آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے اہل خانہ کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا سینیٹر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

دلشاد راؤ:وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت اہلحدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف امیر جمعیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ سیالکوٹ پہنچے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی سکالر تھے ۔مرحوم نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی۔

متعلقہ مضامین

  • ہم پُرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، شہباز شریف
  • آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا: وزیرِ اعظم
  • معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم
  • ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
  • وزیراعظم کا سینیٹر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
  • ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں: آرمی چیف
  • ملکی دفاع کیسے کرنا ہے، بخوبی جانتے ہیں:آرمی چیف
  • تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف 
  • ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف