ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُسے ایک دن کیلیے افسر بنادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔
عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اُسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔
کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔
عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا جبکہ اُسے پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔
اپنی خواہش پوری ہونے پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی ، میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی۔
ننھے عثمان عقیل نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ننھے عثمان عثمان عقیل خواہش پوری پاک فوج فوج میں
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔