وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیارے بھی معاہدے میں شامل ہیں، امریکی کمپنیاں سعودی عرب کو آلات کی تربیت اور خدمات بھی فراہم کریں گی۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف 35 کی خریداری بھی معاہدے میں شامل ہے یا نہیں۔؟ دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، خلائی تعاون اور صحت سمیت تزویراتی اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے ٹرمپ کے ائیرفورس ون کو حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک پہنچایا۔ سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کا پُرتپاک استقبال کیا اور دونوں راہنماؤں نے کچھ دیر تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معاہدے میں وائٹ ہاؤس ارب ڈالر

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوول آفس میں ملاقات کے دوران صرف پانچ لوگ موجود تھے۔ امریکہ کی طرف سے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو جب کہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل سے بھی وائٹ ہاؤس میں ہی ملاقات ہوئی۔ تصویروں سے پتا چلتا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل تینوں ایک طرف کھڑے  ہو کر کسی بات پر مشاورت کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سالانہ اجلاس کے دوران واشنگٹن میں ہوئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی ہے، آرمینیا کے وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

پی سی بی نے حارث رؤف کے خلاف جرمانہ عائد کرنےکے فیصلے کو  چیلنج کرنےکا فیصلہ کرلیا

بھارتی سیاستدان و اداکار کی ریلی میں بھگدڑ ، 36 افراد ہلاک، متعدد کی حالت تشویشناک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی
  • ایران اور روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کا ایٹمی بجلی گھروں کا معاہدہ
  • کیا آج کا وائٹ ہاؤس درست فیصلہ کر پائے گا؟ٖ
  • وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف اور عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • اؒلحمدللہ، پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا
  • پاک امریکا سربراہ ملاقات ختم، شہباز شریف وائٹ ہاؤس سے نیویارک روانہ ہو گئے, فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ تھے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
  • ایران، ترکی کو بھی دفاعی معاہدے میں شامل کیا جائے: حافظ نعیم