میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طیاروں اور تنصیبات کو تباہ کر کے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ “پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔
میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی اور آر ایس ایس کے بیانیے کو دنیا بھر میں شکست دی- مودی نے پاکستان میں سویلین بچوں، عورتوں، بزرگوں اور تنصیبات کو ٹارگٹ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا جس کا ہماری فورسز نے بہترین جواب دیا- ہم ان بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلینز اور ملٹری آفیشلز کی فیملیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں- میں پاک فضائیہ سمیت تمام فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کی طرح سویلنز اور سول تنصیبات کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے پاکستان پر حملے میں شامل طیاروں اور تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر کے کامیابی حاصل کی- نریندرمودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے اور دوران جنگ پاکستانیوں کے بے خوف رویے نے مودی کے غصے کو مزید ابھارا ہو گا۔(جاری ہے)
وہ سخت غصے میں ہو گا اور انتقام لینے کے لیے دوبارہ ویسا ہی فالس فلیگ کرنے کی کوشش کرے گا جیسا جموں کشمیر میں کیا، جس کے لیے ہمیں محتاط اور تیار رہنا ہو گا۔ میں 2019 میں بھی اس حوالے سے پیشنگوئی کر چکا تھا- مودی کی پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کو معاشی سطح پر بھی نقصان پہنچائے۔ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں قوم کو تیار اور متحد رہنا ہو گا۔ دوران جنگ فوری ردعمل دینا انتہائی ناگزیر ہوتا ہے۔جنگیں 60 فیصد تک اعصاب سے لڑی جاتی ہیں اور اسی لیے ایسی لیڈر شپ کا ہونا انتہائی اہم ہے جسے قوم کی حمایت حاصل ہو اور جو فوری طور پر بڑے فیصلے کرنے اور کسی بھی حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتی ہو۔ حالت جنگ میں فوج کو عوام کی حمایت کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور قوم کا مورال بہت اہمیت رکھتا ہے جو فوج کا سہارا بنتا ہے۔ اس لیے میں مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہوں کہ ہمیں اپنے لوگوں کو "آئیسولیٹ" نہیں کرنا چاہیے اور نظام انصاف کو زندہ کرنا چاہیے-“.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تنصیبات کو
پڑھیں:
غذر میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام یوم تشکر، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ افواجِ پاکستان کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ضلع غذر میں یوم تشکر منایا گیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یوم تشکر کی تقریب میں پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان خصوصاً پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، ضلع غذر کے صدر سید جلال علی شاہ، سابق وزیر تعلیم علی مدد شیر، وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، سینئر نائب صدر نور ولی، جنرل سیکریٹری وقار احمد مایا، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وجاہت علی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری بدرالدین بدر اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ افواجِ پاکستان کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد و یکجہتی کے عزم کو دہرایا۔