پاکستان پر قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پر قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگئے۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی دو ہزار چوبیس تا مارچ دو ہزار پچیس کے دوران قرضوں اور واجبات میں 4 ہزار 377 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح پاکستان کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق مارچ 2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 89 ہزار 834 ارب روپے ہوگئے۔
مارچ 2025 تک ملک پر مقامی قرضہ51 ہزار 518 ارب روپے جبکہ غیرملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 509 ارب روپے رہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور واجبات ارب روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی۔