ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مشرق وسطی میں سب سے تباہ کن طاقت قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مشرق وسطی میں سب سے تباہ کن طاقت قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرمایہ کاری کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں ’سب سے زیادہ تباہ کن طاقت‘ قرار دیتے ہوئے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرایا اور خبردار کیا کہ امریکا اسے کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس کے رہنما اپنا راستہ بدلیں۔ ’ میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، لیکن اگر ایران کی قیادت ہماری پیشکش کو مسترد کرتی ہے تو ہمارے پاس مزید پابندیون کے ذریعے اس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔‘
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، کونسے اہم امریکی سرمایہ کار سعودی عرب پہنچ رہے ہیں؟
امریکی صدر نے کہا کہ ’ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ایران کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری پیشکش دائمی نہیں ہوگی، جزیرہ نما عرب میں آپ نے جو راستہ اختیار کیا ہے اس سے خلیج ایران میں آنے والی تباہی سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا ایران ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایران ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ریاض پہنچیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی حکام کے درمیان علاقائی سلامتی، توانائی، دفاع اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض کی مرکزی شاہراہوں، ہوائی اڈے اور اہم عمارتوں پر سعودی اور امریکی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ریاض میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Post Views: 4