پنجاب اسمبلی کی کارروائی سے باخبر رکھنے کیلیے سماعت سے محروم افراد کو بڑی سہولت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور:
سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔
ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔
سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ ہے اور ہر شہری کو سماعت کا حق حاصل ہے، عوام کی نمائندہ اسمبلی میں عوام کی ترجمانی اولین ترجیح ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پنجاب اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-21
بیلم (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ برازیل میں منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لا رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا انقلابی اقدام شروع کیا گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر گلی کوچے اور محلے میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والی تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ کیے بغیر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ممکن نہیں، تمام شعبوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جنگلات کے تحفظ کے لیے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے، گرین اور ڈیجیٹل پنجاب ہمارا ویژن ہے، الیکٹرک وہیکلز اور الیکٹرک بائیکس کا فروغ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت خصوصی فورس تشکیل دی گئی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پنجاب کو تاریخی سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ نسلوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے سب کو ذمے داری ادا کرنا ہوگی۔