کراچی، انسداد پولیو مہم میں 37 ہزار سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے والدین کے انکار کی شرح کم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال اپریل کی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران 37 ہزار سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال دوسری مہم میں 37 ہزار سے زائد بچے انسدادِ پولیو قطرے نہ پی سکے، جبکہ 20 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 39 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف تھا، جبکہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 88 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک جاری تھی، اپریل کی انسدادِ پولیو مہم گزشتہ پولیو مہم کے مقابلے میں بہتر رہی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے والدین کے انکار کی شرح کم ہوئی ہے۔ رواں سال کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم 26 مئی تا یکم جون جاری رہے گی، ملک بھر میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ ای او سی کا کہنا ہے کہ دوسری مہم میں رہ جانے والے بچوں کو تیسری مہم کے دوران خصوصی طور پر انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے زائد بچوں کو پولیو مہم مہم کے
پڑھیں:
اے این ایف کی گڈانی اور چمن میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
—فائل فوٹوانسدادِ منشیات فورس نے گڈانی اور چمن میں کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق چمن میں کارروائی ایک غیرآباد علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کےلیے چھپائی گئی 110 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔
انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
دوسری کارروائی گڈانی میں آرسی ڈی شاہراہ پر کی گئی، جہاں سے ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔