مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلیے 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 مشروبات کمپنیوں میں 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیے۔
ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں اسٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔
ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2 جون تک تعینات ہوں گے۔ پیداوار، ترسیل اور سیلز کا مکمل ریکارڈ بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے ایکٹ 1990 اور 2005 کے تحت اختیارات استعمال کیے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
میئر کراچی علامہ اقبال پارک سے قبضہ ختم کرادیں‘ محمود حامد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-9
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور سابق کونسلر گلبرگ ٹاؤن محمود حامد نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں علامہ اقبال پارک کے بڑے حصے پر میئر کراچی کے جانب سے قبضہ کرنے اور رفاہی پلاٹ کے تجارتی استعمال پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں اور بچوں کے کھیلنے کے گراؤنڈز کو تجارتی مقاصد پر دے کرہمارے بچوں سے ان کا حق چھینا جارہاہے انہیں کھیل کود کی صحت مند سرگرمیوں سے محروم کیا جا رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ لوٹ مار کے لیے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا اور کراچی کے یہ قیمتی پلاٹ محسن کراچی عبدالستار افغانی ہمارے کونسلرز اخلاق احمد مرحوم ،ڈاکٹر محمد حامد مرحوم اور راجا رحمت مرحوم کی جدوجہد اور کوششوں کے ذریعے سے محفوظ رہے ہیں ،قابضین سے بچانے کے لیے ان کے ان پر چار دیواریاں تعمیر کی گئیں ،میئر افغانی اور ان نمائندوں نے عوام کی امانتوں کی دل و جان سے حفاظت کی مگر اب پیپلز پارٹی کا میئر ہماری پراپرٹیز کو سرمایہ داروں کے حوالے کر کے نوٹ بنا رہا ہے اور نوجوانوں کو کھیل کود سے محروم کر کے نشے اور گٹکے کی طرف مائل کرنے کی سازشیش کر رہا ہے اگر شہرمیں کھیل کے میدان نہیں ہوں گے کھیل کود کی سرگرمیاں نہیں ہوں گی تو معاشرے کے اندر جرائم پروان چڑھیں گے۔ محمود حامد نے کہا کہ ہائی کورٹ کے نئے فیصلے کی روشنی میں رفاہی پلاٹ کو کسی طرح بھی تجارتی استعمال میں نہیں لایا جا سکتا میئر کراچی نے اپنے جن چہیتوں کو علامہ اقبال پارک ایس ٹی 16 کاجو حصہ دیا ہے اسے فوری خالی کروا کر عوام کے سپرد کیا جائے ، ورنہ فیڈرل بی ایریا کے عوام اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ وہ اپنے زور بازو سے ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرائیں اور نوجوانوں کے تفریحی پلاٹوں سے قابضین کو بے دخل کرسکیں ،محمود حامد نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے ایم سی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ سے اپیل کی کہ وہ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کے مکینوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں اور قابض ٹولے سے عوام کو تحفظ دلائیں ۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 4عظیم اللہ حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری طرح عوام کے ساتھ ہیں اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہم ان قبضوں کو ختم کرائیں گے، مظاہرے میں کونسلر فرہاب برنی، کونسلر سعد منیر اور کوآرڈینیٹرچیئرمین یو سی 4 محمد عبدالرحمن بھی موجود تھے مظاہرین نے رفاہی پلاٹوں پہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔