درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان قبروں کی موجودگی نے مبینہ طور پر تہاڑ جیل کو انتہا پسندوں کیلئے ایک زیارتگاہ میں تبدیل کردیا ہے، اس سے دہلی جیل کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی "وشو ویدک سناتن سنگھ" نامی تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل کے احاطے میں ان قبروں کی موجودگی اور دیکھ بھال غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان قبروں کی موجودگی نے مبینہ طور پر تہاڑ جیل کو انتہا پسندوں کے لئے ایک زیارتگاہ میں تبدیل کر دیا ہے، اس سے دہلی جیل کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ دہلی جیل کے قوانین کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدیوں کی لاشوں کو اس طریقے سے ٹھکانے لگایا جانا چاہیئے جس سے دہشت گردی کی تعریف نہ ہو اور جیل کے اندر نظم و ضبط برقرار رہے۔ تہاڑ جیل میں کچھ لوگ ان قبروں پر حاضری دیتے ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان قبروں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور اگر کسی وجہ سے انہیں جیل سے ہٹانا ناممکن ہو تو ان کی لاشوں کو خفیہ مقام پر منتقل کیا جائے۔ اس پٹیشن کا مقصد صرف لاشوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا نہیں ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ قبریں دہشت گردی کی تشہیر نہ کریں اور جیل کے احاطے کا غلط استعمال نہ ہو۔ افضل گورو کو فروری 2013ء میں 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی جبکہ مقبول بھٹ کو فروری 1984ء میں بھارت مخالف دہشت گردانہ کارروائیوں کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔ مقبول بھٹ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے شریک بانی تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: درخواست میں افضل گورو گیا ہے کہ تہاڑ جیل جیل کے جیل سے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل