پنجاب اسمبلی : جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
منگل کے روز رکن پنجاب اسمبلی سارہ کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرار داد پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی جبری مشقت سے بغاوت کرنے والا ’ننھا اقبال مسیح‘
قرار کے متن میں صوبے بھر میں جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، یہ ایوان اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر نہ صرف آئینِ پاکستان بلکہ عالمی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چائلڈ لیبر کی روک تھام کیا ہماری ترجیحات میں شامل نہیں؟
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے اور اس حوالے سے موجودہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب اسمبلی جبری مشقت چائلڈ لیبر رکن پنجاب اسمبلی سارہ قراردار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی چائلڈ لیبر رکن پنجاب اسمبلی جبری مشقت اور چائلڈ لیبر پنجاب اسمبلی کے خاتمے کے لیے
پڑھیں:
آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیا بی،: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
کومل اسلم : پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قرارداد متن کے مطابق ایوان پاک فضائیہ کی بے مثال عسکری مہارت ،پیشہ ورانہ چابک دستی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،آپریشن "بنیان مرصوص" دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی سنہری مثال ہے،پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی،پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے،قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے،شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے۔
قرارداد متن کے مطابق یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔