پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس، ای رکشوں پر سبسڈی کی منظوری دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس دینے کے ساتھ ساتھ ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے فنڈز اور ترسیلات زر اسکیم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے9 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔
روس نے امریکا کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کردیا
وزارت خزانہ کے مطابق 26-2025 میں ایک لاکھ 16 ہزار ای بائیکس دی جائیں گی، اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 170 ای رکشوں پر سبسڈی فراہم ہوگی، پہلے مرحلے میں 40 ہزار بائیکس اور ایک ہزار رکشے جلد فراہم کیے جائیں گے۔ترسیلات زر اسکیم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔اسکیم کا مالی تجزیہ اور رپورٹ 15 ستمبر تک ای سی سی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کے لیے دو ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی کو مالی خود کفالت کا منصوبہ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اسے مالی استحکام حاصل ہو۔
جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رکشوں پر سبسڈی کی منظوری ارب روپے کے لیے گئی ہے
پڑھیں:
اگست کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں
کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔
ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اس کی دیکھ بھال بھی کم خرچ ہے۔
اگست 2025 کے لیے قیمتوں کے مطابق ہونڈا سی جی 125 (ریڈ، بلیک اور بلیو رنگوں میں دستیاب) کی نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سیلف اسٹارٹ ماڈل (ریڈ اور بلیک کلر میں) 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے۔
ہونڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن، جو بلیک اور ریڈ رنگوں میں دستیاب ہے، 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف، جو ریڈ، بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں کے ساتھ آتی ہے، اس کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہے۔
ہونڈا کی یہ موٹر سائیکلیں نہ صرف ری سیل ویلیو میں بہتر ہیں بلکہ فیول ایوریج کے لحاظ سے بھی صارفین کو بہتر مائلیج فراہم کرتی ہیں، جن میں ہونڈا 125 ایک لیٹر میں تقریباً 45 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
موٹر سائیکل مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ان قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔