کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کی قرآن پاک اور اسلامی کتب کی بے حرمتی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے علاقے سنتی بست واڑ میں پیش آیا جہاں نمازیوں کو نماز فجر کے دوران مقدس کتب کے غائب ہونے کا پتہ چلا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے قرآن پاک کے متعدد نسخوں اور دیگر اسلامی کتب کی بے حرمتی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے علاقے سنتی بست واڑ میں پیش آیا جہاں نمازیوں کو نماز فجر کے دوران مقدس کتب کے غائب ہونے کا پتہ چلا۔ بعد میں قریبی کھیت سے قرآن مجید کے نسخوں اور حدیث کی دو کتابوں کی جلی ہوئی باقیات برآمد ہوئیں۔ مسلمانوں نے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مل کر اس گھنائونے فعل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسلام کے حق میں نعرے لگائے اور ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف مارچ کرتے ہوئے بے حرمتی کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ احتجاج تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہا اور پولیس حکام کی جانب سے تین دن کے اندر مجرموں کو پکڑنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔