اسلام آباد:

نیب اور کمپٹیشن کمیشن کے درمیان بولیوں میں گٹھ جوڑ کی روک تھام کے لیے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد اور چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی موجودگی میں سی سی پی کے رجسٹرار شہزاد حسین اور نیب کے ڈی جی آپریشنز محمد طاہر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت شفاف خریداری اور منصفانہ مسابقت کے فروغ کیلئے نیب اور سی سی پی میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ دونوں اداروں کے درمیان تکنیکی تعاون، مشترکہ حکمت عملی پر بھی کام کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت بولیوں کے ڈیٹا تک رسائی، خطرات کی نشاندہی اور قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ سرکاری ٹینڈرز کی بولیوں میں گٹھ جوڑ کی سخت نگرانی ضروری ہے، کمپٹیشن کمیشن اور نیب کے درمیان سرکاری پروکیورمنٹ میں گٹھ جوڑ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپٹیشن کمیشن اور نیب کے مابین ڈیٹا اور شواہد کے تبادلہ سے تحقیقات کی رفتار میں تیزی آئے گی۔ کمٹیشن کمیشن نے حا ہی میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بولیوں میں گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا، سرکاری خریداری میں گٹھ جوڑ قومی وسائل کا بڑا نقصان ہے۔

ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ کمپٹیشن کمیشن شواہد کی بنیاد نیب کو مجرمانہ کارروائی کے لیے ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے، سی سی پی نے اب تک 136 ممکنہ کارٹل کیسز کی نشاندہی کی، سی سی پی نے تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری 10 کروڑ روپے جرمانے کی صورت میں وصول کی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ کرپشن اور ملی بھگت سے نمٹنا سی سی پی اور نیب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، نیب سی سی پی کی ڈیٹا اینالائسز مہارتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، پبلک پروکیورمنٹ میں کرپشن سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کارٹلز اور پبلک پروکیورمنٹ میں ملی بھگت کے خلاف نیب سی سی پی کی مدد کرے گا، پروکیورمنٹ کے طریقے اور قوانین پرانے ہوچکے ہیں، میگا کنٹریکٹس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن کے درمیان نے کہا کہ سی سی پی اور نیب

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل