مصباح کی ایک مرتبہ پھر کوچنگ رول میں واپسی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں خبریں سامنے آئیں تھی کہ 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
اِن مینٹورز میں مصباح الحق کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد سمیت شعیب ملک، وقار یونس اور ثقلین مشتاق شامل تھے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ
سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنانے سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس کے باوجود عاقب جاوید کو "نیا عہدہ" مل گیا
واضح رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتانوں میں ہوتا ہے، وہ 2019 سے 2021 قومی ٹیم کے بطور ہیڈکوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق کپتان مصباح الحق
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔