اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اورمرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے جبکہ اس دوران شازیہ ثوبیہ سومرو نے صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کئے جانے کا شکوہ کیا۔
ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیاہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کےلئے نئے ٹینڈرز جاری ہونگے۔
اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنے کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کردیں، اس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیا کہ سی ڈی اے نے 5سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90کروڑ سے زائد خرچ کئے ہیں۔
" اسٹیبلشمنٹ اور ٹاؤٹ کی “لوّ سٹوری” میں اتار چڑھاؤ ضرور آتے ہیں جس سے ۔ ۔ ۔"اقرارالحسن بھی میدان میں آگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے
پڑھیں:
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستان ریلوے نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد اسٹیشن کا افتتاح آج کیا جائے گا۔
مسافروں کو جدید و بہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے لیے ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈ منصوبے کے تحت کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر CIP لاؤنجز، اسکیلِیٹرز، ویٹنگ ایریا، ایگزیکٹو واش روم، فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او، اے ٹی ایم مشینیں، مفت وائی فائی اور کئی دیگر جدید سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (پیر) کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کراچی کینٹونمنٹ (کینٹ) ریلوے اسٹیشن کے اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں اسٹیشن کی جدید اپ گریڈیشن اور سہولتوں کا خود باریکی سے جائزہ لیا اور ٹرین سروس کا بھی معائنہ کیا۔