پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی ولی عہد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں، جی سی سی ممالک اور امریکا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے۔
قبل ازیں ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہو گا، خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا، ہمیں خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہوگا، جی سی سی میں موجود رہنما تنازع حل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان، امارات کے درمیان جدید ریلوے، علاقائی رابطے کیلئے شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریلوے کی جدید کاری اور علاقائی رابطے پر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں یو اے ای کے وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی، جہاں ’پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے، تجارت کو فروغ دینے، رابطہ بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع‘ پر بات چیت ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید کی اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے حل کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات گلوبل ریل انفراسٹرکچر کانفرنس و نمائش کے موقع پر ہوئی، جو 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وزرائے ٹرانسپورٹ، پالیسی ساز اور صنعت کے رہنما شریک ہوئے تاکہ ریل اور انفراسٹرکچر کے مستقبل کو تشکیل دیا جا سکے۔وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے الفایا ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور اتحاد ریل کے زیر انتظام چلنے والی دنیا کی جدید ترین اور تیز رفتار ٹرین میں الفایا ڈپو سے دبئی کے علاقے القدرہ تک کا سفر کیا۔ الفایا ریلوے سٹیشن پہنچنے پر یو اے ای اور اتحاد ریل کے حکام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا استقبال کیا اور ریل کی خصوصیات اور ریل نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔ بلال اظہر کیانی نے الفایا ڈپو میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں ریل نیٹ ورک آپریشن چلانے والی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔