بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لندن:
برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔
واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.
ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برطانیہ میں حسن نواز
پڑھیں:
برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار
برطانیہ کی کاؤنٹی نارتھمپٹن میں ریسٹورنٹ سے کھانے کے بعد بل ادا کیے بغیر فرار ہونے والے بھارتی نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ واقعہ نارتھمپٹن کے علاقے میں واقع “سفران” نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے قریباً 200 پاؤنڈ مالیت کا کھانا کھایا اور پھر ریسٹورنٹ سے بھاگ نکلے۔
مزید پڑھیں:چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کا پاکستانی طیارے گرانے کے دعویٰ مسترد کردیا
مقامی پولیس نے اس واقعے کو چوری قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس کسی کے پاس بھی ان افراد کے بارے میں معلومات ہوں، وہ پولیس ہیلپ لائن 101 پر رابطہ کرے اور واقعے کا حوالہ نمبر 25000457718 بتائے۔
مزید پڑھیں:بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تازہ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق، ملزمان بظاہر عام گاہکوں کی طرح کھانا کھا رہے تھے، لیکن بل لانے سے قبل ہی موقع سے نکل گئے۔ پولیس واقعے کی مزید تفصیلات اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ بھارتی ریسٹورنٹ انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج شائننگ انڈیا مقامی پولیس نارتھمپٹن