بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دو مزید جوان دورانِ علاج شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جب کہ 78 جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے اشتعال انگیزی کے دوران علاقے کی خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا.

تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دفاع وطن میں مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا۔شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ دونوں جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے غیر متزلزل حب الوطنی اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

 نواز شریف 7 روز بعد  جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج 

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کو جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہر لحاظ سے تندرست ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا کا علاج کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے تیز، 77 فلسطینی شہید( 265 زخمی )
  • غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری: 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی
  • امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا
  •  نواز شریف 7 روز بعد  جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج 
  • نوشکی، پولیس کی تلاشی کے دوران گرینیڈ حملہ، شہری شہید، 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
  • 7 بھارتی طیاروں کو مٹی کا ڈھیر بنایا، ہمارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  •  فلسطین سے یکجہتی، بھارتی جارحیت کا جواب ، شہباز شریف کا یو این خطاب
  • اسرائیلی جارحیت: غزہ میں شہادتوں کی تعداد 65 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون کی بھائی کے گھر آکر خود سوزی، دوران علاج دم توڑ گئی