شامی اسکالر اور صوفی بزرگ کا افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین، تاریخی فتح قرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
شام کے معروف اسلامی اسکالر اور صوفی بزرگ ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حالیہ کامیابی کو ایک تاریخی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف ملک کی محافظ ہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی عزت و وقار کی علامت بھی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالعزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے دفاع کے قصے آج دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔ مسلح افواج ہماری شان اور لشکر ہماری قوت ہیں۔ آپ کی بنیاد سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، اور یہ فتح محض دو ملکوں کی نہیں بلکہ دو عقیدوں یعنی ایمان اور کفر کی جنگ تھی۔انہوں نے افواج پاکستان کو سور الصف کی آیت 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینا اللہ تعالی ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف باندھ کر لڑتے ہیں جیسے کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔ ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا کہ یہ جہاد مقدس ہے، اور رسول خدا ﷺ، فرشتے اور انبیا کرام آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے سروں کو بلند رکھتے ہوئے خالد بن ولید کو یاد رکھو، صفوں میں متحد رہو، اپنے ٹینک تیار رکھو اور پرچم بلند رکھو، کیونکہ اب ہنود کے بعد یہود کی باری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام افواجِ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور ان کی بہادری اور قربانی تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ انہوں نے سپہ سالارِ پاکستان اور ہر بہادر سپاہی کے لیے خوشبودار سلام پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور بلندی عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کو کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا اختتام زبردست تیزی سے ہوا۔100 انڈیکس 1945 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 881 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس دن بھر مثبت زون میں 1 لاکھ 60 ہزار سے 1 لاکھ 61 ہزار کے گرد گھومتا رہا۔کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔