ایسٹ ویسٹ سینٹر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اسلام آباد چیپٹر کے سالانہ انتخابات ہفتہ کے روز منعقد ہوئے، جس میں ایلومنائی ممبران نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق افضل خان مندوخیل  صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ فیض پراچہ جنرل سیکریٹری و خزانچی کے طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ محمد اشرف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے۔ منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں طاہر امین، شاکر اللہ، عاشفہ ہاشمی اور صنم جونیجو شامل ہیں۔

ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ضوابط کے مطابق امیدواروں سے ایک دن قبل نامزدگیاں طلب کی گئیں تھیں۔ انتخابات کا انعقاد شفافیت اور جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیا گیا، الیکشن کا عمل سابقہ نائب صدر عثمان رفیق کی رہائش گاہ پر ہوا۔

ایسٹ ویسٹ سینٹر، جو امریکا کی ریاست ہوائی میں واقع ہے، ایشیا، بحرالکاہل اور امریکا کے عوام کے درمیان باہمی تعاون، تعلیم اور مکالمے کے ذریعے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام آباد چیپٹر، جو 2005 میں قائم ہوا، ایسٹ ویسٹ سینٹر ایسوسی ا ایشن کا ایک فعال بازو ہے، جو ماحولیاتی تحفظ، قدرتی آفات میں امداد اور تعلیمی سرگرمیوں جیسے سماجی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

ایسٹ ویسٹ سینٹر کے پروگرام میں شرکت کرنے والے اور یونیورسٹی آف ہوائی امریکا سے پڑھنے والے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بنتے ہیں، اس ایسوسی ایشن کے دنیا میں 50 چیپٹرز ہیں۔

سبکدوش ہونے والے صدر ابو احمد عاکف سعید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد غفران، بانی صدر ڈاکٹر ارجمند فیصل نے نومنتخب قیادت کا خیرمقدم کیا۔

نئے صدر افضل خان مندوخیل  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد چیپٹر میں نئی توانائی اور مربوط سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنے ایلومنائی نیٹ ورک کو فعال اور بااثر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہم سب مل کر اسے علم، خدمت اور تعاون کا ایک روشن مرکز بنائیں گے۔

اس موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری فیض پراچہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد چیپٹر کو متحرک اور بامعنی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، جہاں ایسٹ ویسٹ سینٹر کے ایلومنائی اراکین ایک دوسرے سے جڑیں، خیالات اور تجربات کا تبادلہ ہو، اور ایسے منصوبے شروع ہوں جو عالمی اثرات کے ساتھ مقامی سطح پر تبدیلی کا باعث بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افضل خان مندوخیل امریکا انتخابات ایسٹ ویسٹ سینٹر ایلومنائی ایسوسی ایشن ہوائی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افضل خان مندوخیل امریکا انتخابات ایسٹ ویسٹ سینٹر ایلومنائی ایسوسی ایشن ہوائی ایسٹ ویسٹ سینٹر ایسوسی ایشن کے ایسوسی ا

پڑھیں:

اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔

دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ پالیسی بنانا ایم سی آئی کا کام ہے سی ڈی اے کا کام نہیں ہے، اتھارٹیز کی جانب سے ریڑھی بانوں کو لائسنس بھی جاری نہیں کیے جا رہے۔

ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے کہا کہ ریڑھی بانوں کے خلاف نہیں، ایک طریقہ کار بنا رہے ہیں، کئی سال سے انہیں کچھ نہیں کہا۔

عدالت نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں، آپ بہت مہربانی کر رہے ہیں؟ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ہم کہہ رہے تھے ہفتہ وار بازار کے لیے ایک پلاٹ بنا کر ان کو دیا جائے لیکن انہوں نے یہ بات نہیں مانی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ ان لوگوں کا روز کا کام ہے ہفتہ وار نہیں کیا جا سکتا۔ جج نے استفسار کیا کہ اس وقت اسلام آباد میں کتنے ریڑھی بان ہیں؟

وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ اس وقت 20 سے 21 ہزار ریڑھی بان اسلام آباد میں موجود ہیں۔

عدالتی معاون نے بتایا کہ 16 ریڑھی بانوں نے جواب دیا ہمیں کوئی مسلئہ نہِیں کسی نے پیسے نہیں مانگے اور نہ ہی دکانداروں کا کوئی مسلئہ ہے، آئی ٹین میں کچھ مسائل موجود ہیں کیونکہ وہاں پارکنگ کا ایشو ہے، زیادہ تر جو لوگ ہیں انہوں نے جگہ خریدی ہے یا ٹھیکے پر دی ہے وہ اپنا کام کرتے ہیں، چیمبر آف کامرس بھی اپنا موقف دینے کے لیے وقت مانگ رہی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت
  • چینی کی قیمت کم ہونے کا امکان، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی یقین دہانی
  • عمران خان کی رہائی ،بڑی خبر آگئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا رئوف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان اور رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کا سربراہ مقرر کر دیا
  • اسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی
  • سانحہ 12 مئی: سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان