پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔خط میں لکھا گیا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق نہیں جبکہ معطلی کے استعمال کیئے گئے الفاظ ہی معاہدے میں موجود نہیں ہیں۔پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے۔خط میں واضح کیا گیا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں۔
کراچی میں بے ہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بینک کا کردار سہولت کار کا ہے۔
صدر عالمی بینک نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔
صدر عالمی بینک نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔