—فائل فوٹو

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے  کی معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھا دیا، پاکستان نے اپنےخط میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکریٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کوخط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں یک طرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں۔

پاکستان کے خط  میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں، پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے، سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی طرح کی یک طرفہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں۔

پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی: بھارتی اخبار

مضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کر دیا۔

پاکستان نے بھارت کی درخواست پر معاہدے کے فریم ورک کے مطابق مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے، پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کی کوئی اپیل نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا پھیلایا گیا یہ تاثر یکسر بے بنیاد اور غلط ہے کہ پاکستان نے کوئی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے پاکستان نے

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بینک کا کردار سہولت کار کا ہے۔

صدر عالمی بینک  نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔

صدر عالمی بینک  نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام پربھارت کو خط لکھا دیا
  • سندھ طاس معاہدہ معطلی؛ پاکستان نے بھارت کو خط لکھ دیا
  • پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو خط لکھ دیا، معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار
  • پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بھارت کو باضابطہ خط لکھ دیا
  • سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعوٰی مسترد کردیا
  • سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں، صدر عالمی بینک
  • سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا ، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، صدر عالمی بینک
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر عالمی بینک بھی بول پڑا