Juraat:
2026-07-24@07:57:05 GMT

بی جے پی نے بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو بھی نہیں بخشا

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

بی جے پی نے بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو بھی نہیں بخشا

بھارت کا چہرہ بننے والی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
پہلگام میں ہماری بیٹیوں کو بیوہ کرنے والوں کی بہن کو سبق سکھانے کے لیے بھیجا ، بھارتی وزیر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو بھی نہیں بخشا۔ پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کا چہرہ بننے والی بھارتی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا۔ بھارتی وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیان دے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک عوامی اجتماع کے دوران وزیر نے آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں (پہلگام واقعے میں ملوث نامعلوم افراد جنہیں بھارتی مسلمان قرار دیتے ہیں)نے ہماری بیٹیوں کو بیوہ کیا، ہم نے انہی لوگوں کی بہن کو بھیجا انہیں سبق سکھانے کے لیے ۔کنور وجے شاہ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد بھارت بھر میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ انڈین نیشنل کانگریس نے سوشل میڈیا پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہادر بیٹیوں کو حملہ آوروں کی بہنیں قرار دینا شرمناک ہے ، یہ بیان نا صرف کرنل صوفیہ قریشی بلکہ پوری بھارتی فوج کی توہین ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کرنل صوفیہ قریشی کو کی بہن

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت