کراچی(نیوزڈیسک)رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک “پی آر اسٹنٹ” ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔

رندیپ سنگھ کا کہنا تھا “ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔ “انہوں نے کہا کہ:”قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے، نہ وہ خود ہی جج بن سکتے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ضم اضلاع اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر دھماکا ہوا ہے۔

باجوڑ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے علاقے شاہ نرے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شرپسندوں نے مبارک زیب خان کے گھر کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: جے یو آئی امیدوار اسمبلی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں ان کے گھر کے مرکزی گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں امیدوار کی ہلاکت کے بعد پی کے 22 میں انتخاب ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مبارک زیب خان کون ہیں؟

مبارک زیب کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے اور وہ ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔ مبارک زیب کے بڑے بھائی پاکستان تحریکِ انصاف کے انتہائی سرگرم رکن تھے اور عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف آزاد حیثیت میں کھڑے ہوئے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران ایک قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی جان سے گئے۔

بعد ازاں اسی حلقے سے ضمنی انتخابات میں مبارک زیب بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ ابتدا میں وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ تھے، تاہم بعد ازاں صوبائی حکومت سے ناراض ہو کر وفاقی حکومت کے ساتھ شامل ہو گئے اور وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

mubarak zeb bomb blast باجوڑ بم دھماکا مبارک زیب

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ: ایم این اے مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا، گھر کا گیٹ تباہ
  • رافیل ڈیل میں 41ہزار کروڑ کی کرپشن، کانگریس نے نیاپیڈوارباکس کھول دیا
  • باجوڑ: وزیراعظم کے مشیر ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا
  • باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا
  • باجوڑمیں مشیروزیراعظم ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا
  • رافیل خریداری میں کس نے کتنا مال بنایا؟ کانگریس رہنماؤں نے بھید کھول دیا
  • پی پی پی کا خیبرپختونخوا میں 16 ہزار ملازمین کی برطرفی، کرپشن کے خلاف احتجاج کا اعلان
  • پاکستان اور چین کو ایک نہیں ہونے دینا: راہول گاندھی کی تقریر وائرل