سینیٹ قائمہ کمیٹی نے کیپٹو پاورپلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے کیپٹو پاورپلانٹس لیوی بل 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کو بجلی کے گرڈ پر منتقل کرنا چاہتی ہے، اگر سارے صارفین بجلی استعمال کریں تو کیپسٹی پیمنٹس کو کم کیا جاسکے گ۔
اسیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 فیصد لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، اجلاس میں کٹیو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، کیپٹیو کے 11 سو جب کہ انڈسٹری کے پچپن سو کنویکشن ہیں۔
اس پر سینٹر دلاور خان نے کہا کہ کیپٹیو پاور سے جو بجلی بنائی جائے گی، کیا وہ مرکزی گرڈ میں لے کر جائیں گے؟ کیپٹیو سے بنائی جانی والی بجلی کی قیمت کا تعین کیا جائے گا، کیپٹیو سے کیپسٹی چارجز مد میں کتنا فائدہ ہوگا؟ جس کے جواب میں سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ کیپٹیو سے جو بجلی بنے گی وہ گرڈ نہیں جائے گی وہ بجلی فیکٹری میں استعمال ہوگی۔
کتنے فیصد استعمال ہونی ہے اس پر قیمت کا فیصلہ ہوگا انتیس سو فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت ہوگی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ کیپٹیو کے ستر فیصد یونٹس سندھ میں ہیں جس پر سینٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس بل کو میں مسترد کرتا ہوں، یہ انڈسٹری کے خلاف بل ہے دو ہزار اکیس میں حکومت کا مقصد آڈٹ کرنا تھاجن نے حکومت کی بات مان کر سرمایہ کاری کی اور کیپٹو پلانٹس لگائے انکا کیا قصور ہے۔
اس پرسینیٹر دلاور خان نے کہا کہ لیوی جب دس فیصد بڑھائی جائے گی تو کیا اندازہ ہے حکومت کا کہ کتنا فائدہ ہوگا حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ انڈسٹری بند ہوں۔
اجلاس میں موجود وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ بل کے کلاز چار میں ترمیم کی گزارش ہے تفصیلی جائزہ کے بعد چیئر پرسن کمیٹی نے کہا کہہم اس بل کو متفقہ طور پر پاس کرکے ایوان کو بھیج رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پلانٹس لیوی بل متفقہ طور پر کیپٹو پاور نے کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے نئے رولز نافذ کردیے گئے
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے نئے رولز باقاعدہ طور پر نافذ کردیے۔
عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ نئے رولز عہدِ حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔
رولز کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے اپنی تجاویز مرتب کرنے سے قبل سپریم کورٹ کے ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور دیگر قانونی بارز سے مشاورت کی۔
بعد ازاں یہ تجاویز عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے پیش کی گئیں، جس نے مکمل غور و فکر کے بعد 2025 کے رولز کو منظور کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سپریم کورٹ سپریم کورٹ ججز نئے رولز نافذ وی نیوز