Jang News:
2025-05-15@20:03:32 GMT

دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

— فائل فوٹو

دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

جواب کے مطابق مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی عرب میں 12 ہزار 156 جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مشنز قید پاکستانیوں کو قونصلر امداد کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو کہاں کہاں دھول چٹائی، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:

’’آپریشن بُنیان مرصوص‘‘کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹادی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، یہ طیارے کہاں تباہ ہوئے اور پائلٹ کہاں گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ  پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔ ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال/ رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل  کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا،  اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔ 

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئی ہے، آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘   بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ کیسا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے، اسحاق ڈار
  • پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں کم ترین درجے پر
  • بیرونی ممالک سے کتنے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  •   بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو کہاں کہاں دھول چٹائی، تفصیلات سامنے آگئیں
  • آپریشن بنیان مرصوص، بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں