اسلام آباد: گیس سلنڈر دھماکے میں دوخواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:اسلام آبادمیں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے علی پور میں گیس سلنڈرکے دھماکے میں دو خواتین جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سےپیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں.
فیصل مبارک اور ان کی بچی عائزہ فیصل کوزخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
فائل فوٹوتحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اقوام متحدہ اب اسلامو فوبیا کے خلاف دن مناتا ہے، اس کے لئے بانی پی ٹی آئی نے جدوجہد کی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائد اعظم کی کاوشوں سے ملک بنا، ہم مذمت کرتے ہیں یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبر کی تصویر تھی، قائداعظم کی نہیں تھی، ہم ایوان میں قائداعظم کی تصویر لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائداعظم کو نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ آپ اس کی وضاحت مانگیں، اشتہار ٹیکس پیئر کے پیسے سے بنا۔