Daily Mumtaz:
2025-10-04@23:35:55 GMT
ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارت کو کو بہت بڑا جھٹکالگ گیا،امریکی صدر ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی (ایپل) کمپنی کو انڈیا میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔
دوحہ کےدورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کےسی ای او ٹِم کُک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بھارت میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں پربرہمی کا اظہارکیا،ٹرمپ نےکہا کہ ایپل کو اپنی توجہ واپس امریکا میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے۔
ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،ان کا کہناتھا کہ ’’میں نے ٹِم سے کہا،ہم نے تمہیں چین میں لگائی گئی فیکٹریوں پر برداشت کیا،لیکن ہم نہیں چاہتے کہ تم بھارت میں بھی یہی کرو۔ بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، وہ بہت اچھا کر رہا ہے، ہمیں تمہاری پیداوار یہاں (امریکہ) چاہیے۔‘
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حماس دائمی امن کیلئے تیار ہے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)حماس دائمی امن کیلئے تیار ہے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے جاری بیان کی بنیاد پر بیان جاری کردیا۔مختصر وڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک کا شکریہ جنہوں نے اس کام کو ممکن بنانے میں مدد کی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر بمباری فوری طور پر روکی جائے تاکہ یرغمالیوں کی محفوظ اور جلد رہائی ممکن بنائی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں یرغمالیوں کی رہائی بہت زیادہ خطرناک ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ تفصیلات طے کی جارہی ہیں، یہ صرف غزہ کی حد تک نہیں ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ یہ مشرق وسطی میں طویل عرصے سے جاری امن کی کوششوں سے متعلق ہے۔واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔حماس کا کہنا تھا کہ وہ ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی۔