گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یاد گار شہداء ’’ بنیان المرصوص کا سنگ بنیاد رکھا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ یادگار شہداء ، آپریشن "بنیان المرصوص" کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کا سہرا افواجِ پاکستان کے جوان، افسران اور قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا، مگر افواج پاکستان نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔10 مئی کا معرکہ حق ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہی؛ ہم جنگ نہیں، بلکہ استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور بھارت کے یکطرفہ آبی فیصلے بھی قبول نہیں کئے جائیں گے۔ہم مودی کی انتہا پسند سوچ کے مخالف ہیں، نہ کہ بھارتی عوام کے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہمیں اپنی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضوں کے چنگل سے نکال کر خودمختاری کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی نے پاکستان کے قرض اتارنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔پاکستانی بزنس کمیونٹی ترکیہ سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید مستحکم کرے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص
پڑھیں:
گورنر سندھ نے جمعے کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعے کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 16 مئی کو سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر سید اویس قادر شاہ کریں گے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق ایک تہنیتی قرارداد پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔