بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا۔
معرکہ بنیان مرصوص اور کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں لہٰذا سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو "اندرونی" معاملہ قرار دے کر فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو "ہراساں" کر رہا ہے۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی مؤقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنرل احمد شریف چوہدری نے کی خلاف ورزی نے کہا کہ بھارت کی ایس پی
پڑھیں:
حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
سٹی42: شہدائے کربلا اور نواسہِ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے4000 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،
جلوس کے روٹ پر عمارات کی چھتوں پر سنائپر تعینات کئے جائیں گے، روٹ پر آنے والی تمام گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو قناتیں لگا کر بلاک کیا جائے گا، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
Waseem Azmet