سعودی عرب میں عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، شکایات دور کردی گئی ہیں، وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزات مذہبی امور نے انتظامات کے فقدان کے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عزیزیہ سعودی عرب میں عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کردیا۔
وزرات مذہبی امورنے عزیزیہ سعودی عرب میں عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پراقدامات یقینی بنایا۔
ترجمان وفاقی مذہبی امورکے مطابق عازمین حج کی رہائشی عمارات میں سے کئی پرانی ہیں جبکہ کچھ حالیہ برسوں میں تعمیر ہوئی ہیں، اس وجہ سے بھی کئی لوگوں کو اعتراضات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر رہائش منیٰ کے مقام کے انتہائی قریب ہیں جو کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائشی بلاکس یا بلڈنگز میں کمرے الاٹ کرنے کا تمام تر انتظام کمپیوٹرائزڈ ہے جبکہ عازمین حج کے لیے جن عمارتوں کو حاصل کیا جاتا ہے وہ عموماً سال کے 12ماہ استعمال میں نہیں رہتی، اس وجہ سے شاید چند لوگوں کی شکایات منظرعام پر آئی تھیں، جنہیں دورکر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی عازمین حج کی جانب سےعزیزیہ سعودی عرب میں واقع رہائشی عمارت میں مقیم چند خواتین سمیت متعدد عازمین نے ناقص انتظامات سے متعلق ایک سے زائد ویڈیوز وائرل کی تھیں۔
ویڈیوز میں عازمین حج نے رہائشی بلڈنگ میں صفائی ستھرائی کے فقدان، واش رومز، نماز کی جگہ اور میس میں انتظامات کے فقدان کی شکایت کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عازمین حج کی
پڑھیں:
گبر سنگھ کے لیے امجد خان کے انتخاب پر رمیش سپی کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور دھرمندر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کر چکی ہے۔ اس یادگار موقع پر فلم کے ہدایتکار رمیش سپی نے ماضی کی کچھ باتیں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب امجد خان کو گبّر سنگھ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیت پر شک کیا۔
رمیش سپی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ناقدین کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے اداکاروں کے درمیان ایک ’چوہے‘ کو لا کھڑا کیا گیا ہے۔ تاہم، رمیش نے کہا کہ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ امجد خان اپنی لاجواب اداکاری سے سب کو حیران کر دیں گے اور خود ایک بڑے اسٹار بن کر ابھریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘: دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شاندار اداکاری کے پیچھے کیا تھا، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کے انکشافات
دلچسپ بات یہ ہے کہ گبّر سنگھ کے کردار کے لیے رمیش سپی کی پہلی پسند ڈینی ڈینزونگپا تھے، جو یہ کردار ادا کرنے میں دلچسپی بھی رکھتے تھے۔ مگر اس وقت وہ فیروز خان کی فلم دھرماتما کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اور تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے انہوں نے شعلے چھوڑ دی، جس کے بعد امجد خان کو موقع ملا اور انہوں نے اسے اپنے کیریئر کی یادگار شروعات بنا دیا۔
ادھر مصنف جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب کہانی امیتابھ بچن اور سنجیو کمار کو سنائی گئی تو دونوں نے گبّر سنگھ کے کردار میں دلچسپی ظاہر کی، کیونکہ وہ اسے جئے اور ٹھاکر بلدیو سنگھ کے مقابلے میں زیادہ پرکشش سمجھتے تھے۔ کہانی دونوں اداکاروں کو الگ الگ سنائی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود، مصنفین (سلیم-جاوید) اور ہدایتکار رمیش سپی نے اپنے انتخاب پر قائم رہتے ہوئے امجد خان کو ہی گبّر کا کردار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم تبدیلیوں اور منفرد اختتام کیساتھ ’شعلے‘ پھر جلوہ گر ہونے کو تیار
فلم میں امیتابھ بچن کو جئے کا کردار دراصل دھرمندر کی سفارش پر ملا۔ اگر دھرمندر ان کا نام نہ دیتے تو فلم ساز اس کردار کے لیے شتروگھن سنہا کو لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن بالی ووڈ فلم شعلے