کراچی میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تحریری جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔
ہائیکورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ 13 مارچ 2025 کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، جس پر عدالت نے جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور 9 ٹاؤن چیئرمین نے درخواست دائر کی تھیں، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایس بی سی اے نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کی ہے جس کے ذریعے رفاعی پلاٹ کی تعریف تبدیل کی گئی ہے لیکن رفاعی پلاٹ اصل مقاصد کے علاوہ استعمال نہیں ہوسکتا۔
درخواستوں میں موقف تھا کہ صحت کی فراہمی کو رفاعی پلاٹ کے استعمال کی تعریف سے نکال دیا گیا ہے۔ رہائشی پلاٹ کو تعلیمی یا صحت کی فراہمی ، تفریحی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ترمیم کے ذریعے زمین کی منتقلی کے خلاف عوامی اعتراض کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی بلڈنگ اور ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 میں کی گئی حالیہ ترامیم کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کے تحت کی گئی ترامیم کے دوبارہ جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترامیم کو فوری طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے یہ اقدام سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کی شق 21 اے اور دیگر متعلقہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔
نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، محمد اسحاق کھوڑو کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے دیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔