وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف دی نیول اسٹاف کے ہمراہ جمعرات کو کامرہ میں پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے فرنٹ لائن اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں پائلٹ، انجینیئرز اور تکنیکی عملہ بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے قومی دفاع کے لیے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، درستگی اور ثابت قدمی کو سراہا۔

مزید پڑھیے: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، وزیراعظم کا اگلے مورچوں کا دورہ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے مثالی تحمل، اسٹریٹجک دور اندیشی اور آپریشنل درستگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کے جواب نے نہ صرف خطرے کو بے اثر کیا بلکہ دشمن کے فوجی انفراسٹرکچر کو ایک ناقابل تلافی دھچکا بھی پہنچایا۔

مزید پڑھیں: شاہینوں نے بھارت کے خلاف ایک بار پھر اپنا لوہا منوالیا، آرمی چیف کی ایئر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر گفتگو

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج کی بہادری اور چوکسی پر بے پناہ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی قابل قیادت میں ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر اس ثابت کیا کہ پاکستان کی سلامتی ناقابل تسخیر ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور، پرعزم اور ناقابل معافی جواب دیا جائے گا۔

پاک فضائیہ کی آپریشنل کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات سری نگر کے مشرق میں پمپور کے قریب چھٹے ہندوستانی طیارے میراج 2000 گرائے جانے کی تصدیق پی اے ایف کی جنگی مہارت اور مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہماری مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا مزید ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا

انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت انگیز قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس نے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

ایئر مین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نڈر پائلٹس اور سرشار فضائی عملے کے لیے آپ کی ہمت اور درستگی پاکستان کی مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی کرتی ہے، آپ ثابت قدم ہیں اور ہماری فضاؤں کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہے ہیں۔

حکومت اور قوم کے اجتماعی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہماری سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بروقت، متناسب اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

شہباز نے مزید کہا کہ ہم اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد، چوکس اور غیر متزلزل کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف ماشل ظہیر احمد سدھو پاک بھارت کشیدگی پاکستان کا جواب کامرہ ایئر بیس وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کامرہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایئر چیف ماشل ظہیر احمد سدھو پاک بھارت کشیدگی پاکستان کا جواب کامرہ ایئر بیس وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کامرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی مسلح افواج انہوں نے کا دورہ کے لیے

پڑھیں:

سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 

لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے  وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سیکیورٹی کی ضامن مسلح افواج، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ