کوئٹہ، جے یو آئی (ف) کیجانب سے اسرائیل اور بھارت کیخلاف ملین مارچ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت اور اسرائیل کیخلاف ملین مارچ کا انعقاد جے یو آئی کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت اور اسرائیل کے خلاف ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی خودمختاری پر زور دیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اجازت دی جائے تو اسرائیل کا مقابلہ کریں گے۔ جے یو آئی کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی جلسے میں شریک تھے، تاہم انہیں تقریر کا موقع نہیں دیا گیا۔ اس حوالے سے جے یو آئی ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات تھے۔ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تقاریر کم کی گئیں۔ جس کے باعث دیگر رہنماؤں کو موقع نہیں مل سکا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جے یو آئی
پڑھیں:
گلگت، بجلی بل نہ دینے والے صارفین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے حصول کے عمل کو بہتر بنائیں، بروقت صارفین کو بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کیلئے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے، آمدن میں اضافہ کئے بغیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے مالی سال 2024-25ء کے حوالے سے محصولات کے اہداف (Revenue Targets) کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مالی سال کیلئے 6 ارب ریونیو ٹارگٹ محکموں کی مشاورت سے متعین کیا گیا تھا جس میں پیشرفت حوصلہ افزاء ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے حصول کے عمل کو بہتر بنائیں، بروقت صارفین کو بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ محکموں میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کو متعارف کرایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ نے ریونیو ٹارگٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔