قبائلی اضلاع میں بدامنی کیخلاف ایم این اے حمید حسین کا دیگر ممبران کے ہمراہ سپیکر ڈیسک کے سامنے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر ڈیسک کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبائلی اضلاع میں شاہراہوں کے کھلنے اور عوام کے خلاف دہشتگردوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی نشاندھی کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین اور ضلع خیبر سے منتخب ایم این اے محمد اقبال آفریدی نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران قبائلی علاقوں میں بدامنی اور شاہراہوں کی بندش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر ڈیسک کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبائلی اضلاع میں شاہراہوں کے کھلنے اور عوام کے خلاف دہشتگردوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی نشاندھی کی گئی تھی۔ قبائلی اضلاع سے منتخب دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی انکے مطالبات کے حق میں آواز اٹھائی۔ واضح رہے کہ ضلع کرم میں گزشتہ آٹھ ماہ سے شاہراہ عوام کی آمد و رفت کے لیے بند ہے جبکہ ضلع خیبر میں وادی تیراہ اور دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں سے وہاں کی مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قبائلی اضلاع کے خلاف
پڑھیں:
حیدرآباد: سندھیانی تحریک کی جانب سے سندھ بچاؤ ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-2-19