پاکستان سے شکست کھائے بھارت نے ترکیہ کو بھی حملے کی دھمکی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے شکست کھائے بھارتی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے لگے اور اب ترکی کو حملے کی دھمکیاں دینے لگے۔
بھارتیوں نے ترکی کو اپنے میزائل ’براہمسترا‘ سے حملے کی دھمکی دی ہے جو 6 منٹ کے اندر ترکی کو تباہ کر سکتا ہے۔
یہ دعویٰ ایک بھارتی نیوز ایجنسی میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے ذریعے سامنے آیا ہے جس کو اسپانسر اس کی بدنام زمانہ دہشتگردی اور جاسوسی کی ایجنسی ’را‘ نے کی ہے۔
ایک اور کارروائی میں بھارتی ایوی ایشن سکیورٹی واچ ڈاگ بی سی اے ایس نے جمعرات کو ترکی کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی سیلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو دی گئی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی، جو نو ہوائی اڈوں: ممبئی، دہلی، کوچی، کنور، بنگلور، حیدرآباد، گوا، احمد آباد اور چنئی پر خدمات فراہم کرتی ہے۔
یہ احکامات انقرہ کی جانب سے اسلام آباد کی حمایت اور پاکستان میں بھارت کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کے پس منظر میں جاری کیے گئے ہیں۔
مذکورہ بالا مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگنی فائیو میزائل، جو 29,400 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترکی کے کسی بھی حصے، یہاں تک کہ اس کے دارالحکومت انقرہ پر بھی چند منٹوں میں حملہ کر سکتا ہے۔
بھارت کی یہ بوکھلاہٹ یاد دہانی کراتی ہے کہ ترکی، چین کے ساتھ ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی کھلے عام حمایت کی تھی اور اسے جدید فوجی ڈرون فراہم کیے تھے جو نام نہاد آپریشن سندور کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے نازک مرحلے پر پہنچنے کے بعد بھارتی شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔
بھارت ممکنہ طور پر کسی دور دراز کے دشمن جیسے ترکی کے خلاف براہموس میزائل کا استعمال کسی دوسرے ملک کے خودمختار پانیوں میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز یا جنگی بحری جہاز سے لانچ کر کے کر سکتا ہے جو انقرہ کے قریب واقع ہو۔
7؍ مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی آرمی چیف کا بیان نظرانداز نہیں کر سکتے، بھارت حملہ کر سکتا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دراندازی کر رہا ہے، اس میں بھارت کا ہاتھ ہے، سعودی عرب،یو اے ای،ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں پاکستان میں دراندازی ختم ہو، افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بھارت نہیں چاہتا پاکستان اور افغانستان کے معاملات بہتر ہوں، پاکستان 2محاذوں پر انگیج ہو گا تو اس صورتحال میں ہو سکتا ہے بھارت ہمارے ساتھ لڑائی کا رسک نہ لے، بھارت کو ہر کوئی یاد کروا رہا ہے کہ انہیں ہزیمت اُٹھانا پڑی، بھارتی آرمی چیف کے بیان کو نظرانداز نہیں کر سکتے، ہم بھارت پر کسی صورت اعتماد نہیں کر سکتے،بھارت سرحد پر بھی حملہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سےمتعلق پاکستان کو بین الاقوامی فورسز کا حصہ بننا چاہیے، پاکستان ابراہم اکارڈ میں جانے کا نہیں سوچ رہا،ابراہم اکارڈ سے متعلق پاکستان کا مؤقف باکل واضح ہے، دوریاستی حل تک پاکستان کے مؤقف میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم نہیں کریں گے، صوبوں کو کہیں گے دفاع اور قرضے میں اپنا حصہ ڈالیں، فیملی پلاننگ اہم مسئلہ ہے،آبادی بڑھنا ایک بم کی طرح ہے، ہم نے18ویں ترمیم کے ساتھ بددیانتی کی ہوئی ہے، اختیارات پر چاروں صوبوں کے دارالخلافہ کے سیاستدانوں نے قبضہ کیا ہوا، پاکستان میں سب سے زیادہ طاقت بیوروکریسی کے پاس ہے، جب تک بیوروکریسی کی طاقت سیاستدانوں یا منتخب لوگوں کو نہیں ملےگی،کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا، فیض حمید کے ٹرائل کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں۔