دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے،محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے گرین گونگ سکوک تقریب میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
(جاری ہے)
محمد اورنگزیب نے بتایاکہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر رہے ہیں، بجٹ پر کام جاری ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کیلئے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بانی سرپرست منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے، قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کیساتھ عمل کرنا ہے، بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ’’ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا‘‘۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی و جغرافیائی ریاست ہے، جو ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنی ہے۔ پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت باصلاحیت، باکردار اور محب وطن نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ وطن عزیز کی بنیاد قربانی، ایثار اور ایمان پر رکھی گئی ہے، جسے کوئی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، اگر یہ نسل تعلیم، اخلاق اور مثبت کردار کو اپنا شعار بنا لے تو پاکستان دنیا میں ایک مثالی و ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان اپنے وقت کو ضائع نہ کریں، منفی سرگرمیوں کی بجائے علم، ہنر اور خدمت خلق کو اپنائیں کیونکہ یہی راستہ ملک کو مضبوط اور خودمختار بنانے کا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی ایک بیش قدر نعمت ہے اس کی قدر کی جائے، قدر کا بہترین طریقہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور نصب العین پر صدق دل کیساتھ عمل کرنا ہے، بانی پاکستان نے فرمایا تھا کہ’’ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہے، جہاں قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق نظام حیات تشکیل دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ78 ویں یوم آزادی کے موقع پر عہد کیا جائے کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دے کر خوشحال معاشرہ کی بنیاد رکھیں گے۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے 78 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان ایک دن اُمت مسلمہ کا خوشحال ملک بنے گا اور اس کے نوجوان اس کا حقیقی سرمایہ ثابت ہوں گے۔