پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کے اجرا کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور اسے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرین سکوک بانڈ مکمل شریعہ کمپلائنس کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور معیشت کی بہتری کو یکجا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ سے فنانسنگ کے نئے دروازے کھلیں گے، جبکہ ویلیو بیسڈ اور اسلامک فنانس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست نہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ کا فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا تاکہ ہم بھی اسلامک فنانس کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے، جو اپنی تجاویز حکومت کو پیش کر رہے ہیں۔
تقریب سے چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے قابل فخر لمحات ہیں۔ ہم غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر گرین فنانس فریم ورک کو فروغ دے رہے ہیں، جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک نے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
انہوں نے زور دیا کہ اسلامک فنانس اور شریعہ کمپلائنس مستقبل کا راستہ ہیں اور انویسٹرز کے لیے یہ بانڈ یونیک مواقع پیدا کرے گا۔
وزیر خزانہ نے یوم تشکر کو پورے جوش و جذبے سے منانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز بلند ترین سطح پر بند ہو کر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر گرین سکوک بانڈ ملائیشیا ماڈل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر گرین سکوک بانڈ ملائیشیا ماڈل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان اسٹاک ایکسچینج خزانہ محمد اورنگزیب گرین سکوک بانڈ وفاقی وزیر انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔