ہر ضروری طریقے سے ایران کا مسئلہ حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ابوظبی میں اپنی ایک تقریر میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، اس حوالے سے آئندہ دو تین ہفتوں میں دنیا اہم پیشرفت کا مشاہدہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ میرا دورہ خلیج فارس غیر معمولی اور بے مثال تھا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ابوظبی کے الوطن پیلس میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ ہم نے امریکہ کے لئے 10 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور مزید 13 ٹریلین ڈالر کے منتظر ہیں۔ ہمارے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اچھے تعلقات ہیں۔ Sputnik News کے مطابق، انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا پُرامن ہو گئی ہے۔ میں غزہ کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہوں، اس حوالے سے آئندہ دو تین ہفتوں میں دنیا اہم پیش رفت کا مشاہدہ کرے گی۔ ہماری نظریں غزہ پر ہیں۔ ہم وہاں پر موجود بھوکے افراد کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہم ہر ممکن اور ضروری طریقے سے ایران کا مسئلہ حل کریں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے روس اور یوکرائن تنازعہ کے فوری حل کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ میں شرمناک حد تک جانی نقصان ہو چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے روسی صدر کے حوالے سے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یوکرائن کے ساتھ مستقیم مذاکرات کے لئے "ولادیمیر پیوٹن" ترکیہ جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ حوالے سے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کا آخری دن
دوپہر میں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوپہر میں ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرقِ وسطیٰ کے آخری دن ابوظبی کی گرینڈ کینال پر واقع ہوٹل میں قیام کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شاہی محل قصر الوطن پہنچیں گے۔ اپنے قیام کے دوران امارات میں مقیم امریکی کاروباری افراد سے ملیں گے۔
دوپہر میں امریکی صدر ابوظبی کے سعدیات جزیرے پر واقع ابراہیمک فیملی ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں مسلمان، مسیحیوں اور یہودیوں کیلئے عبادت گاہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا مشہور لوور ابوظبی کا دورہ بھی کریں گے، وہ زید نیشنل میوزیم بھی جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سہ پہر میں دورہ مشرق وسطیٰ کا اختتام کریں گے۔