یوم تشکر، لاہور میں مزار اقبالؒ پر خصوصی تقریب کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دونوں شخصیات کی جانب سے مزارِاقبالؒ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ گورنر پنجاب اور کور کمانڈر نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ یوم تشکر کی مرکزی تقریب لاہور میں مزار اقبالؒ پر منعقد ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دونوں شخصیات کی جانب سے مزارِاقبالؒ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ گورنر پنجاب اور کور کمانڈر نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ یوم تشکر کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جبکہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک کی سلامتی، پاک فوج کی مزید کامیابیوں اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
مزار اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بھارت کو شکست دی اور ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم کبھی بھی جنگ نہیں چاہتے تھے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ یوم تشکر پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور کور کمانڈر گورنر پنجاب مزار اقبال یوم تشکر
پڑھیں:
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھرمیں آج 16مئی2025 کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہورہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
آج مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائےگا اور پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔
ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی۔
آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنےکے لیے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔