ہماری فورسز نے”گھوڑے تیار رکھو“ والا قرآنی سبق یاد رکھا، خرم نواز گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی پر کام کرنیوالے سائنسدانوں مشکل میں ساتھ دینے والے دوست ملکوں کو بھی سلام۔ عظیم الشان دفاع پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں۔ اسلحہ یا فوج نہیں قوموں کے عزم اور جذبے لڑتے ہیں، جذبہ شوق شہادت کا کوئی توڑ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان، میزائل ٹیکنالوجی پر دن رات کام کرنیوالے سائنسدانوں اور بھارت کے یکطرفہ حملہ کو ناکام بنانے والے دوست ملکوں کو مبارکباد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان کا شاندار دفاع صرف پاکستان کی کامیابی نہیں بلکہ اس پر مشرق تا مغرب اسلامی ملکوں کے عوام کی طرف سے جشن کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف سے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہ کسی مسلمان ملک پر حملہ کر دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، اس ماحول میں افواج پاکستان نے قوت، اخوت عوام کی طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ، اور عبرتناک جواب اور سبق دے کر پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کو خوش کر دیا ہے، افواج نے قوت، اخوت عوام کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا۔ ہماری فورسز نے”گھوڑے تیار رکھو“ والا قرآنی سبق یاد رکھا۔ دشمن کے مقابلے میں بہترین جنگی ٹیکنالوجی حاصل کر ثابت کر دیا کہ ہماری افواج معاشی مسائل کے باوجود دفاع پاکستان کے مقدس فریضے سے غافل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے میڈیا کو اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت کی اشد ضرورت ہے۔میزائل ٹیکنالوجی پر کام کرنیوالے سائنسدانوں مشکل میں ساتھ دینے والے دوست ملکوں کو بھی سلام۔ عظیم الشان دفاع پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں۔ اسلحہ یا فوج نہیں قوموں کے عزم اور جذبے لڑتے ہیں، جذبہ شوق شہادت کا کوئی توڑ نہیں۔ دشمن جان لیں کوئی لڑ کر ہمیں شکست نہیں دے سکتا، بھارت پانی بند کرنے والی بچگانہ سوچ سے باہر نکلے۔ سیز فائر قبول کرکے ثابت کر دیا امن ہماری خواہش ہے، کمزوری نہیں۔بھارت جنگی جنون اور فلمی ماحول سے باہر نکلے دونوں ملکوں کا اصل دشمن غربت ہے۔
دریں اثنا منہاج یونیورسٹی لاہور میں اظہار تشکر پر خصوصی تقریب ہوئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار دفاع وطن پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور افواج پاکستان کو مبارک باد دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔