ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے دورے پر تبصرے سے گریز
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
ترجمان دفترخارجہ نے افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ دورے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع رکھتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے۔ ہم بھارت اور افغانستان کو خود مختار اور آزاد ریاستیں تسلیم کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا، بھارت کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا، مسلح افواج نے دشمن کے 6 جنگی طیارے گرائے، پاکستان نے ثابت کیا کہ عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔
انہوں نے کہا کہ سیز فائر کےلیے دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں، متعدد دوست ممالک کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، مستقبل میں بھی کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسائل کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی پر بات چیت سے نہیں گھبراتا، ہم خود دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور اس کا درد جانتے ہیں۔
انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور پروموٹ کرنے میں ملوث رہا ہے، بھارت نے ناصرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی قتل کی سازشیں کیں، ہمارے پاس بھارت کے کردار سے متعلق ٹھوس شواہد اور مواد موجود ہے۔
شفقت علی خان نے مزید کہا جب بھی دہشت گردی پر بات ہوگی، پاکستان اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کرے گا، ہم دہشت گردی کے مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں، ہمیں بین الاقوامی فورم پر دہشت گردی پر بات کرنے سے کوئی اعتراض نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے اور اپنی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے، یورپی وزرا کے دورہ پاکستان اور بھارت دونوں میں توازن دیکھا جانا چاہیے، علاقائی امن کےلیے باہمی احترام اور عدم مداخلت کی پالیسی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ
پڑھیں:
اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: علیم خان اور شعیب صدیقی بری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلکاروں پر تشدد کیس میں عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی۔تھانہ چوہنگ پولیس نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان پر روڈا کی 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام تھا۔